5 کی زندہ بازیابی کے بعد ایک جاپانی غوطہ خور بالی کے نزدیک مردہ پائی گئی؛ 1 اب بھی لاپتہ

ڈینپاسار: منگل کو انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کے ساحل کے قریب ایک جاپانی اسکوبا غوطہ خور خاتون کی لاش تیرتی ہوئی پائی گئی۔ یاد رہے کہ ایک دن قبل اس گروپ کی پانچ خواتین حیران کن طور پر زندہ مل گئی تھیں۔

یہ خاتون کئی دن پانی میں رہنے کے باعث قریباً ناقابلِ شناخت تھی۔ یہ ان سات خواتین میں سے تھی جو جمعے کو بالی کے مشرق میں واقع نوسا لیمبونگان جزیرے کے نزدیک ایک غوطہ خوری کے دوران غائب ہو گئیں۔

جیسے جیسے دن گزرتے گئے ان خواتین کی زندہ بازیابی کی امیدیں معدوم ہوتی چلی گئیں۔ چونکہ یہ علاقہ جہاں اپنی تعجب انگیز زیرِ آب خوبصورتی کے لیے مشہور ہے وہیں اپنی طاقتور اور ناقابلِ پیشن گوئی روؤں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

ماہی گیروں نے پانچ خواتین کو پیر کے روز ایک کورل چٹان کے ساتھ لپٹے ہوئے دیکھا تھا۔ یہ جگہ ان کی غوطہ خوری کے مقام سے 20 کلومیٹر دور تھی، اور اس کے بعد امدادی کارکنوں نے انہیں ہیلی کاپٹر اور لائف بوٹ کے ذریعے امداد پہنچائی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.