ناگانو میں بوڑھی خاتون کی لاش برف میں ڈھکی پائی گئی

ناگانو: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اوئیدا، صوبہ ناگانو کے ایک کھیت سے ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش 80 سینٹی میٹر برف تلے دبی ہوئی پائی گئی۔

پولیس نے کہا کہ 83 سالہ کازوکو فوجی ساوا کو اس کے رکنِ خاندان نے بدھ کو صبح 9 بجے کے قریب اس کے مکان کے ساتھ کھیت کی مشرقی جانب پڑے ہوئے پایا۔ ٹی وی آساہی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ اس کی لاش کے قریب ایک بیلچہ بھی پایا گیا۔ ا سے انہوں نے نتیجہ نکالا کہ بوڑھی خاتون شاید برف صاف کرتی ہوئی چھت سے گر پڑی یا چھت پر سے برف کا بڑا ڈھیر اس کے سر پر آ پڑا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔