کرسمس پر ڈیٹ مارنے کے لیے روپے کی ضرورت تھی، تین پرس چھیننے والوں کا بیان

ٹوکیو: پولیس نے بدھ کو کہا کہ 16 تا 19 برس کے تین نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وہ 22 اور 24 دسمبر کے دوران ٹوکیو میں پرس چھیننے کے واقعات میں ملوث رہے۔

پولیس کے مطابق، ان تینوں نے کہا کہ انہیں کرسمس کے موقع پر ڈیٹ پر جانے اور شیبویا 109 پر “فوکو بوکورو” (سالِ نو کے آغاز پر لکی بیگز) خریدنے کے لیے روپے کی ضرورت تھی۔

ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ یہ تینوں کوتو وارڈ میں رہتے ہیں۔ نابالغ ہونے کی وجہ سے ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ پولیس نے کہا کہ ان میں سے دو تع موٹر بائیک چلاتے تھے جبکہ تیسرا خاتون کے پیچھے آ جاتا۔ وہ اسے موقع دئیے بغیر ہی پرس چھینتے اور بھاگ نکلتے۔

ابتدائی طور پر ان پر ایک ہینڈ بیگ چرانے کا الزام ہے جس میں 55,000 ین تھے۔ یہ بیگ 24 دسمبر کو سومیدا وارڈ میں ایک 25 سالہ خاتون سے چھینا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ان تینوں پر اسی علاقے میں آٹھ ایسی وارداتوں کا شبہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.