ٹوکیو: جاپان کے سرکاری ٹیلی وژن این ایچ کے، کے مورچہ بند سربراہ نے بدھ کو کہا کہ وہ غیر جانبدار رہیں گے۔ قبل ازیں انہوں نے زمانہ جنگ کی جنسی غلامی بارے متنازعہ بیان دیا۔ اور اس کی وجہ سے اطلاعات کے مطابق امریکی سفیر کیرولین کینیڈی نے ٹیلی وژن کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔
خبروں سے پتا چلا تھا کہ اس تنازعے نے امریکی سفارتخانے کو سرکاری نشر کار بارے محتاط کر دیا۔ اور انہوں نے سفیر کینیڈی کے انٹرویو کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ کینیڈی پچھلے برس کے اواخر میں تعینات ہوئی ہیں۔
کاتسوتو مومیی پچھلے ماہ کے ایک بیان دینے کے بعد سے سخت تنقید کی زد میں ہیں۔ وہ کہہ بیٹھے تھے کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران خواتین کو زبردستی فوجی چکلوں میں ڈالنے کا نظام “جنگ میں مصروف ہر ملک میں مشترک” تھا۔
یہ معاملہ چین اور جنوبی کوریا میں خصوصاً حساس سمجھا جاتا ہے۔ یہ دونوں ممالک وحشیانہ جاپانی توسیع پسندی کا نشانہ رہے ہیں۔