جاپان، امریکہ میں ٹی ٹی پی مذاکرات کے دوران فاصلہ برقرار ہے: آماری

ٹوکیو: جاپانی وزیرِ معیشت آکیرا آماری نے جمعے کو کہا، جاپان اور امریکہ دو طرفہ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ایک دوسرے سے فاصلے پر ہیں۔ یہ مذاکرات بحر الکاہل پر محیط تجارتی معاہدے کے لیے ایک کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔

ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ مذاکرات کی دو کلیدی معیشتیں کلیدی دو طرفہ معاملات پر اتفاقِ رائے کی متمنی ہیں۔ ان معاملات میں امریکہ کے لیے کاروں اور جاپان کے لیے زرعی مصنوعات مثلاً چاول اہم ہیں۔ اگر یہ مسائل حل ہو گئے تو بحر الکاہل کنارے آباد 12 ممالک کے درمیان معاہدے میں بہت آسانی پیدا ہو جائے گی۔

آماری نے ایک معمول کی نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ٹوکیو اور واشنگٹن کے درمیان “قابلِ ذکر فاصلہ” پایا جاتا ہے۔

مذاکرات کاروں کو امید تھی کہ اس ہفتے ٹوکیو میں دو طرفہ معاہدہ کر لیں گے۔ چونکہ ہفتے سے سنگاپور میں ٹی ٹی پی کا وزارتی اجلاس شروع ہو رہا ہے۔

آماری نے کہا، “وزیرِ اعظم شینزو آبے نے مجھے ہدایت دی کہ مذاکرات کے دوران اپنی پوری کوشش کروں”۔ انہوں نے کہا کہ ہم “جلد حل نکالنے” کے خواہشمند ہوں گے اور “جس چیز پر زور دینے کی ضرورت ہوئی ہم کریں گے، جس چیز کے دفاع کی ضرورت ہوئی ہم کریں گے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.