خان اور اوکادا نئی کیبنٹ کے اهم عہدوں پر هوں گے ـ

نیٹ سورس: ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے صدر جناب ہاتو یاما یوکی او نے فیصله کیا ہے که پارٹی کے ایک ایکٹنگ صدر خان ناوتو کو دو پوسٹوں سٹیٹ سٹریٹجی اور ڈپٹی پرائم منسٹر پر متعین کیا جائے ـ

اور پارٹی کے سیکرٹی جنرل جناب اوکادا کاتسویا کو وزرت خارجه کا قلم دان دیا جائے ـ

کان ناوتو ممبر آف پارلیمنٹ جاپان

کان ناوتو ممبر آف پارلیمنٹ جاپان

اور پارٹی کے سیکرٹی جنرل جناب اوکادا کاتسویا کو وزرت خارجه کا قلم دان دیا جائے ـ

ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک عہد کیا تھا که قومی معاملات کو ایک خاص دفتر کے ماتحت کرکے اس دفتر کو ڈائرکٹ وازیر اعظم کے تابع کیا جائے گا ، یه دفتر دوسرے معاملات کے علاوھ بجٹ بنانے کا کام بھی کرے گا ـ

اوکادا کھاتسیا ممبر آف پارلیمنٹ جاپان

اوکادا کھاتسیا ممبر آف پارلیمنٹ جاپان

اس بات کا بھی خیال کیا جاتا ہے که ہاتو یاما نے اس بات کا فیصله پهلے هی کر لیا تھا که ماضی میں پارٹی کی قیادت کرنے والے ان دو صاحبان ٦٢ ساله خان اور ٥٦ ساله اوکادا کو ان دو اهم وزارتوں پر متعین کیا جائے گا ـ

ھاتو یاما کا خیال ہے که  ملکی پالیسیوں کو بیوروکریٹوں کے  اثر سے نکالنے کے لیے کان ایک بہترین شخص ہے ـ

اس سال مئی میں هونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے اندرونی الیکشن  میں اوکادا صدر کے انتخاب کے لیے هاتو یاما کے مقابلے میں  صدارت کا امیدوار تھا  ، اس وقت سیکرٹری جنر ل ہے اور اپنے پارٹی صدر هاتویاما کی سپورٹ کرتا ہے  ،

hirufumi-hirano

ہیرو فومی ، چیف سیکرٹری آف کیبنٹ

جاپانی حکومت کی نئی  وازارت خارجه کو امریکه کے ساتھ   بات کا بھی فیصله کرنا ہے که کیون ناں جاپان کی سیلف ڈفینس فورسسز جو که بحر ھند میں امریکه بحری بیڑوں کو تیل بھرتی هے  ، اس کام سے بند کردیا جائے ـ ھاتو یاما کا خیال ہے که اس معاملے کو اوکادا  بهتر طرح سے ڈیل کرسکتا ہے ـ ھاتو یاما نے اوزاوا ایچی رو کو پارٹی کا ایکٹنگ صدر چنا ہو اور ھیرانو هیروفومی کو نئی حکومت میں کیبنٹ کے چیف سیکرٹری کے طور پر چنا ہے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.