ہنڈا کا غیر ملکیوں کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دروازے کھولنے پر غور

ٹوکیو: ہنڈا موٹر کو کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ کمپنی اپنے تمام جاپانی، تمام مردوں پر مشتمل بورڈ میں تنوع پیدا کرنے پر غور کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے پیر کو ہی ایک غیر ملکی ڈائریکٹر کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔ ہنڈا پیر کو ڈائریکٹروں اگلی کھیپ کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔

رائٹرز نے ہنڈا کے ایگزیکٹو نائب صدر تاتسوؤ ایوامورا سے غیر جاپانی بورڈ ممبر کی نامزدگی بارے سوال پوچھا تو انہوں نے جواباً کہا، “میرا خیال ہے ہمیں خاصی سنجیدگی سے سوچنا ہو گا، اور ہم بہت، بہت زیادہ سنجیدگی سے سوچ بھی رہے ہیں”۔ وہ جمعے کو کیلایا، میکسیکو میں ایک پلانٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔

ہنڈا جاپان کا تیسرا بڑا کار ساز ادارہ ہے اور اسے سونی کے ہمراہ جاپانی کمپنیوں کی عالمی مشہوری اور جان پہچان پیدا کرنے کا پہل کار سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اب وہ ٹیوٹا موٹر کارپوریشن اور نسان موٹر کو جیسی کمپنیوں سے پیچھے رہ چکا ہے اور اپنے انتظامی عہدوں میں تنوع پیدا نہیں کر سکا۔

جاپان کی بڑی کمپنیوں پر دباؤ ہے کہ وہ بیرونی لوگوں کو انتظامی عہدوں پر تعینات کریں جن پر روایتی طور پر سینئر مرد مینجر ہی تعینات ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی ساری عمر اسی کمپنی میں گزاری ہو۔ خیال ہے کہ تنوع پیدا کرنے سے گورنس اور رسک مینجمنٹ بہتر ہو گی اور عالمی تناظر سامنے آئے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.