ٹوکیو: جاپانی فگر اسکیٹر ماؤ آسادا اب مقابلے سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر تذبذب کا شکار نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے سوچی اولمپکس میں شارٹ پروگرام (فگر اسکیٹنگ کی ایک قسم) میں بہت بری کارکردگی پیش کرنے کے بعد فری اسکیٹ میں اپنے کیرئیر کا بہترین اسکور حاصل کیا تھا۔
آسادا سوچی میں طلائی تمغے کے لیے سب سے زیادہ متوقع امیدوار سمجھی جا رہی تھیں۔ تاہم وہ مذکورہ شارٹ پروگرام اور مجموعی طور پر غیر متاثر کن کارکردگی کے باعث 16 ویں نمبر پر آئیں۔
آسادا نے پچھلے برس کہا تھا کہ وہ سوچی اولمپکس کے بعد مقابلے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔
تاہم منگل کو انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ماہ جاپان میں فگر اسکیٹنگ کے عالمی کپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا وہ سوچی کی کارکردگی کی تلافی اور قوم کے لیے سپاس گزاری کا اظہار کرنا چاہتی ہیں۔
جب پوچھا گیا کہ سابق وزیرِ اعظم یوشیرو موری کے تبصروں پر آپ نے کیسا محسوس کیا، تو آسادا نے گول مول جواب دیا۔
موری نے بعد ازاں کہا تھا کہ ان کے کلمات کو غلط سمجھا گیا۔