سونی کی جانب سے الٹر ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ والے فون کی نمائش

بارسلونا، اسپین: سونی کارپوریشن نے اپنے آڈیو اور کیم کوڈر کاروباروں سے جدتیں مستعار لے کر اپنا نیا ایکسپیریا زیڈ 2 اسمارٹ فون متعارف کروایا ہے۔ اس میں شور مسترد کرنے والی ٹیکنالوجی اور الٹرا ہائی ڈیفی نیشن ویڈیو ریکارڈنگ جیسی خصوصیات ہیں۔

شور مسترد کرنے کی ٹیکنالوجی کان میں لگنے والے ایک ہیڈ سیٹ میں الگ طور پر آتی ہے۔ جبکہ زیڈ 2 میں موجود کیمرہ نام نہاد ‘4 کے’ ریزولوشن پر ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے۔ یہ ریزولوشن موجودہ مستعمل ہائی ڈیفی نیشن ویڈیو سے چار گنا زیادہ تفصیلات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسے ابھرتا ہوا معیار سمجھا جاتا ہے۔

پیر کا اعلان بارسلونا، اسپین میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس وائرلیس میلے میں سامنے آیا ہے۔ یاد رہے کہ چند ہی ہفتے قبل سونی نے کہا تھا کہ وہ اپنا وائی پرسنل کمپیوٹر کا کاروبار بیچ رہا ہے۔ اس نے اپنے براویا ٹی وی کے کاروبار کو بھی ایک ذیلی کمپنی بنا دیا۔

سونی کبھی الیکٹرونکس کا شہنشاہ سمجھا جاتا تھا۔ تب اس کے واک مین میوزک پلئیر نے دنیا کو بتایا تھا کہ پورٹیبل گیجٹ کس طرح کا ہوتا ہے۔ تاہم اب اسے سام سنگ اور مختلف صارفی الیکٹرونکس مصنوعات کے میدان میں دیگر حریفوں سے مقابلے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اور فون کا معاملہ بھی کوئی مختلف نہیں۔ موافق جائزوں کے باوجود سونی کے فون انڈسٹری میں زیادہ توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ایسی انڈسٹری جہاں ایپل انکارپوریشن اور سام سنگ الیکٹرونکس کی اجارہ داری ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.