ٹوکیو: 33 سالہ اداکارہ ریوکو ہیروسوئے 24 سالہ اداکار تاکیرو ساتو کے ساتھ کوئی معاشقہ نہیں چلا رہیں۔ یہ بات اداکارہ کے انتظامی دفتر نے کہی۔
میگزین جوسئے سیون نے پہلی مرتبہ اس معاشقے کی افواہ کی خبر شائع کی تھی۔ اس میں تصاویر بھی دکھائی گئی تھیں جن میں ہیروسوئے 21 فروری کی رات ساتو کے اپارٹمنٹ پر پہنچتی ہے، اور اگلی صبح منہ اندھیرے نکل رہی ہے۔ ان دونوں اداکاروں نے 2010 میں این ایچ کے کے ‘تائیگا’ ڈرامہ “تیومی دین” میں اکٹھے کام کیا تھا۔
نیکان اسپورٹس نے جمعرات کو کہا کہ ہیروسوئے کے دفتر نے دونوں اداکاروں کے مابین کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا ہے۔ اس نے میگزین کی خبر کو “بے بنیاد” قرار دیا۔ ساتو کے دفتر نے بھی ایسے کسی تعلق سے انکار کیا۔ دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ “ہیروسوئے ساتو کی سینپائی” ہیں (سینپائی جاپانی معاشرے میں سینئر کہا جاتا ہے) اور وہ ڈرامے میں اکٹھے جلوہ گر ہونے کے بعد سے ہی ان کی عزت کرتے ہیں”۔