جے آر توکائی توکائیدو سے شنکانس ٹرین کی رفتار بڑھانے کے لیے منظوری کا خواہشمند

ٹوکیو: سنٹرل جاپان ریلوے کو (جے آر توکائی) نے وزارتِ ٹرانسپورٹ کو ایک درخواست دی ہے۔ اس میں توکائیدو شنکانس لائن پر 2015 سے ٹرینوں کی رفتار بڑھانے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

جے آر توکائی کے صدر یوشیومی یامادا نے جمعرات کو ٹوکیو میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔ ٹی بی ایس نے جمعے کو خبر دی، انہوں نے کہا کہ 285 کلومیٹر فی گھنٹہ کی نئی رفتار توکائیدو لائن پر موجود تیز ترین ٹرین سے بھی 15 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز ہو گی۔ یہ ٹوکیو اور شِن اوساکا کے درمیان فاصلہ 2 گھنٹے، 25 منٹ میں طے کر لے گی۔ اس طرح موجودہ تیز ترین وقت قریباً دو سے تین منٹ کم ہو جائے گا۔

جے آر توکائی 2015 کے موسمِ بہار میں نئی تیز رفتار شنکانسن ٹرین کی خدمات شروع کرے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.