اقوامِ متحدہ کا عالمی حدت سے 1.45 ٹریلین ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ: جاپانی ذرائع ابلاغ

ٹوکیو: جاپانی ذرائع ابلاغ نے جمعے کو اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مسودے کے حوالے سے خبر نشر کی۔ اس کے مطابق، عالمی حدت فصلوں کی عالمی پیداوار 2 فیصد فی عشرہ کے حساب سے گھٹا دے گی اور اس سے رواں صدی کے اواخر تک 1.45 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو گا۔

کثیر الاشاعت روزنامے یومیوری شمبن نے خبر دی کہ اس مسودے کے مطابق، اگر عالمی درجہ حرارت میں 2.5 درجے سیلسئس (4.5 فارن ہائٹ) کا اضافہ ہوا تو دنیا کی مجموعی خام پیداوار 0.2 سے 2 فیصد تک گر جائے گی۔

اس نے کہا کہ عالمی حدت کے دیگر اثرات میں سمندروں کی سطح بڑھنے سے زمین بردی شامل ہے۔ اس سے کروڑوں لوگوں کو ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنا پڑے گی۔ اس سلسلے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے مشرقی، جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا ہوں گے۔

رپورٹ کے اس مسودے پر 25 تا 29 مارچ کے دوران یوکوہاما میں ایک اجلاس کے دوران غور کیا جائے گا۔ یہ رپورٹ موسمیاتی تبدیلی سے ماحول کو بچانے اور اس میں کمی کے لیے تدارکی اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے۔ ان اقدامات میں سیلاب سے بچاؤ کے منصوبے اور دبائی امراض سے بچاؤ کے لیے تحقیق وغیرہ شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور کی سربراہ کرسٹینا فیگوریس نے کہا کہ یہ رپورٹ “دنیا کے لیے ایک خطر ے کی گھنٹی جیسا لمحہ” ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.