پل اور سرنگوں کا معائنہ ہر 5 برس بعد

ٹوکیو: وزارت اراضی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سیاحت نے تمام صوبوں میں ہائی وے آپریٹروں کو پابند بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت وہ ہر پانچ برس کے بعد پلوں اور سرنگوں کا معائنہ کریں گے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

دو برس قبل ساساگو سرنگ میں چھت سے چمٹے کنکریٹ کے بلاک گر گئے تھے جس سے نو لوگ ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے سے جاپان کے عمر رسیدہ ہوتے انفراسٹرکچر پر توجہ مبذول ہوئی تھی۔

وزارت نے کہا کہ ملک بھر میں 700,000 پل اور 10,000 سرنگیں ہیں۔

سانکےئی شمبن نے وزارتی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ حکومت حفاظتی معائنے کا نیا رہنما کتابچہ تیار کرے گی۔ اس میں زیادہ سخت حفاظتی جانچ پڑتال اور جانچ پڑتال کو محفوظ کرنے کا زیادہ بہتر اور تیز طریقہ شامل ہو گا۔ اس طرح پلوں اور سرنگوں کی حالت، اور ان کی مرمت کا ریکارڈ بھی بآسانی رکھا جا سکے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.