اُتسونومیا میں خاتون سے 150 ملین ین ٹھگ لیے گئے

اُتسونومیا: پولیس والے اُتسونومیا، صوبہ توچیگی میں رہائش پذیر ایک 67 سالہ خاتون کے ساتھ فراڈ کے ایک کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔ اس خاتون کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر اس سے 150 ملین ین ہتھیا لیے گئے۔

ٹی بی ایس نے ہفتے کو خبر دی کہ پچھلے برس اکتوبر میں ایک شخص نے مذکورہ خاتون کو کال کی۔ اس نے خود کو ایک حقیقی فوڈ مینوفیکچرنگ اور ڈسٹریبیوشن کمپنی کا نمائندہ ظاہر کیا۔ اس نے خاتون کو بتایا کہ کمپنی کے پاس وزارتِ زراعت کے بانڈز خریدنے کا موقع ہے۔ ان پر 15 فیصد سالانہ شرح سود ملے گی۔ حتی کہ اس آدمی نے مذکورہ خاتون کو ایک معلوماتی پیکج بھی بھیج ڈالا جس میں قرض کی ساری تفصیلات فراہم کی گئی تھیں۔

خاتون کو اس کی پیشکش کے مصدقہ ہونے کا یقین آ گیا۔ تو فون کال کے تین ماہ کے دوران وہ 14 مرتبہ خاتون کے ہاں گیا اور اس دوران 150 ملین ین سے زائد کی رقم بطور ادائیگی وصول کر کے رفو چکر ہو گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.