ٹوکیو: امریکی ارضیاتی سروے کا کہنا ہے کہ اوکی ناوا کے شمال میں مشرقی بحرِ چین میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا۔
یو ایس جی ایس نے کہا کہ زلزلہ پیر کی صبح 5:11 پر آیا۔ اس کا محلِ وقوع ناگو سے 110 کلومیٹر شمال شمال مغرب میں واقع تھا۔ ناگو شمالی اوکی ناوا میں ایک سیاحتی قصبہ ہے اور امریکی میرین بیس کے قریب ہے۔ اس زلزلے کی گہرائی 112.3 کلومیٹر تھی۔
امریکی قومی موسمیاتی ادارے کے بحرالکاہل میں مرکز برائے سونامی انتباہ کا کہنا ہے کہ سونامی کا خدشہ نہیں ہے۔ فوری طور پر نقصانات یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔