ایم ٹی گاکس نے امریکہ میں دیوالیہ پن کے لیے درخواست دے دی؛ سب ڈراما ہے، مخالفین

ڈلاس: ایم ٹی گاکس جو کبھی دنیا کی سب سے بڑی بِٹ کائن ایکسچینج تھی، کو پیر والے دن امریکہ میں عارضی طور پر دیوالیہ پن کا تحفظ مہیا کر دیا گیا۔ اس کے بعد جاپانی کمپنی کے خلاف امریکی قانونی اقدامات رک گئے ہیں۔ بِٹ کائن کے تاجروں نے کمپنی پر الزام لگایا ہے کہ اس کا آپریشن ایک فراڈ تھا۔

ڈلاس میں جج ہارلِن ہالے نے ایم ٹی گاکس کو عارضی طور پر دیوالیہ پن کا تحفظ عطاء کیا۔ اس نے فروری میں جاپان میں دیوالیہ پن کے تحفظ کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ ایم ٹی گاکس کے وکلاء نے کہا کہ دیوالیہ پن کے تحفظ کے بغیر کمپنی کو مجوزہ مقدمات سے ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔ کمپنی پر شکاگو کی وفاقی عدالت میں اجتماعی مقدمے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ سیاٹل کی وفاقی عدالت میں بھی معاہدہ توڑنے کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

سرکردہ اجتماعی مقدمے کے وکیل نے کہا کہ دیوالیہ پن کی درخواست ایک ڈرامہ ہے۔

ایم ٹی گاکس کے وکیل ڈیوڈ پارہام نے کسی قسم کے فراڈ سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں کارپیلس اور ایم ٹی گاکس جاپان میں دیوالیہ پن پر جاری قانونی کاروائی کی تعمیل کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.