ماتسویاما میں نوجوانوں کے ایک گینگ نے بے گھر اشخاص پر انڈوں کی بوچھاڑ کر دی

ماتسویاما: پولیس والے نوجوانوں کے ایک گینگ کی تلاش ہیں۔ انہوں نے پچھلے ماہ ماتسویاما، صوبہ ایہائم میں بے گھر اشخاص پر انڈوں کی بوچھاڑ کر دی تھی۔

اوپن ہینڈ ماتسویاما بے گھر افراد کے لیے ایک امدادی گروپ ہے۔ سپورٹس نیپون نے بدھ کو خبر دی، گروپ نے کہا کہ 7 فروری تا 20 فروری کے دوران دو ہفتوں میں رات 1 سے 5 بجے کے درمیان سات مرتبہ کم از کم تین بے گھر افراد پر پر حملہ کیا گیا۔

ایک متاثرہ شخص نے دعویٰ کیا کہ گروپ 10 سے 20 سال کے چھ لڑکوں پر مشتمل تھا۔ اس نے کہا کہ وہ چار دنوں تک روزانہ دو مرتبہ اس پر انڈے پھینکتے رہے۔ اس کے بیان کے مطابق، “میں ڈر کی وجہ سے سو نہیں سکتا تھا”۔

ایک اور شخص نے کہا کہ اسے گلی میں کم از کم 20 انڈے مارے گئے۔ اور یہ گروپ سارا وقت اس پر قہقہے لگاتا رہا۔

اوپن ہینڈ ماتسویاما نے کہا کہ اس نے ایک زیرِ زمین گزرگاہ میں دیواروں کے ساتھ انڈوں کے چھلکے چمٹے ہوئے پائے ہیں۔ بے گھر افراد یہیں سوتے تھے۔

پولیس نے کہا کہ وہ لڑکوں کی تلاش اور پہچان کے لیے نگران کیمروں کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.