جاپان، شمالی کوریا چین میں مذاکرات بحال کریں گے

ٹوکیو: جاپانی اور شمالی کوریائی حکومت اور ریڈ کراس کے اہلکار اگلے ہفتے چین میں بات چیت دوبارہ سے شروع کریں گے۔ انہوں نے 2012 کے اوائل کے بعد اس ماہ دوبارہ ایک ملاقات کی تھی۔

آئندہ مذاکرات 19 اور 20 مارچ کو شمالی چینی شہر شینگ یانگ میں طے کیے گئے ہیں۔ ان میں دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ کے اہلکار اور ریڈ کراس سوسائٹیوں کے سینئر اراکین شرکت کریں گے۔

جاپانی ریڈ کراس کے اہلکاروں نے کہا، وہ جاپانی شہریوں کی جانب سے اپنے رشتے داروں کی قبروں پر وقتاً فوقتاً جانے یا ان کی باقیات لانے کے مقصد کے لیے جانے کا معاملہ زیرِ بحث لائیں گے۔ یہ افراد عشروں قبل شمالی کوریا میں وفات پا گئے تھے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ سرکاری اہلکار اس ماہ کے اواخر میں منعقدہ بات چیت کے دوران جاپانی شہریوں کے اغوا کے مسئلے پر بات چیت کریں گے یا نہیں۔

دونوں ممالک نے 3 مارچ کو ایک ملاقات کا اہتمام کیا تھا جسے پیانگ یانگ نے “بار آور” مکالمہ قرار دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.