ائیون نے منافع کے تخمینے میں کٹوتی کر دی

ٹوکیو: جاپانی ریٹیل دیو ائیون کو نے اپنے تازہ ترین مالی سال کے دوران منافع میں قریباً پانچویں حصے تک کی کمی کر دی۔ اس نے کہا کہ جنرل اسٹور کے مرکزی کاروبار پر لاگتیں کم کرنے کی کوششیں ہدف پورا نہیں کر سکیں اور سپر مارکیٹ کے کاروبار میں اسے سخت مسابقت کا سامنا تھا۔

ائیون نے جمعے کو کہ ایک بیان میں خبردار کیا کہ وہ 28 فروری کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے 170 ارب ین کا آپریٹنگ منافع درج کرنے کا اندازہ رکھتا ہے۔ قبل ازیں یہ تخمینہ 210 ارب ین کا تھا۔ نیا تخمینہ 198 ارب ین کے متوقع تخمینے سے خاصا کم ہے۔ تھامسن رائٹرز کے ایک سروے میں 14 تجزیہ نگاروں نے متوقع تخمینہ مقرر کیا تھا۔

ائیون جاپان میں مالز سے لے کر دوا خانوں اور بینکوں تک کئی کاروبار چلاتا ہے۔ اب اسے فروری کو ختم ہونے والے مالی سال میں 40 ارب ین کے نیٹ منافع کی توقع ہے۔ قبل ازیں یہ توقع 75 ارب ین تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.