ہیروشیما: اتوار کو میہارا پرفارمنگ آرٹس سنٹر، میہارا، صوبہ ہیروشیما کے باہر ایک سفیدے کا درخت گر پڑا۔ اس کے ٹکرانے کی وجہ سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ صبح 8:40 پر پیش آیا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ 16 میٹر لمبا درخت کار پارکنگ میں لگا ہوا تھا۔ درخت اپنی جڑ سے اکھڑا اور دو خواتین پر آ گرا۔ پولیس نے کہا، ایک 51 سالہ خاتون کے سر پر زخم آئے اور وہ ہسپتال میں کوما میں ہے۔ دوسری 57 سالہ خاتون کی پسلی ٹوٹ گئی۔
اہلکاروں کا خیال ہے کہ 14 مارچ کے زلزلے نے شاید سفیدے کا درخت گرانے میں اپنا کردار ادا کیا ہو۔ یہ درخت قریباً 50 برس پرانا تھا۔