ٹوکیو: اس ہفتے ایک 2 سالہ بچے کی موت واقع ہو گئی تھی۔ بچہ اس وقت ایک دیہاڑی دار آیا کی نگرانی میں تھا۔ اس واقعے کے بعد حکومت آیا مہیا کرنے والی آنلائن سائٹوں کو باضابطہ بنانے کے طریقوں کا جائزہ لے گی۔
یہ بچہ ریکو یامادا اور اس کا 8 ماہ کا بھائی یوجی، مرد آیا موتّے کی نگہداشت میں تھے۔ یہ شخص ایک 26 سالہ غیر سند یافتہ آیا ہے اور بچہ سنبھالنے کا کام کرتا ہے۔ اصل آیا نے بچے ماں سے وصول کرنے کے بعد آگے موتّے کے سپرد کر دئیے اور وہ انہیں فوجیمی، صوبہ سائیتاما میں اپنے اپارٹمنٹ میں لے آیا۔
واپسی پر موتّے دوا کھا کر سو گیا۔ پیر کی صبح ریکو کو موتّے کے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا گیا جبکہ اس کے چھوٹے بھائی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔
اس واقعے نے ملازمت پیشہ خواتین کی حالتِ زار کو مرکزِ نگاہ بنا دیا ہے۔ یہ خواتین ایسی آنلائن سروسز استعمال کرنے پر اس لیے مجبور ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ لچکدار ہوتی ہیں۔ ایک اور وجہ ڈے کئیر سنٹرز کی کمی بھی ہے۔
وزیر صحت، محنت اور بہبود نوری ہیسا تامورا نے ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ ان کی وزارت آیائیں ملانے والی آنلائن ویب سائٹوں کی موجودہ صورتحال پر تفتیش کا ارادہ رکھتی ہے۔