جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کے لیڈر ہیگ میں ملاقات کریں گے: نیکےئی

ٹوکیو: کاروباری روزنامے نیکےئی نے بدھ کو خبر دی جنوبی کوریا نے اگلے ہفتے جاپان اور امریکہ کے ساتھ سربراہ ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر کے لیڈران ایٹمی سلامتی پر بات چیت کے لیے جمع ہوں گے۔ اس طرح سئیول اور ٹوکیو کے مابین جمی برف پگھلنے کے امکانات بڑھے ہیں۔

یہ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے اور جنوبی کوریائی صدر پارک گیون ہائی کے درمیان اولین باضابطہ ملاقات ہو گی۔

آبے نے 15 ماہ قبل عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے تمام تر 10 ممالک کا دورہ کیا ہے تاہم جنوبی کوریا اور چین کے لیڈروں سے کوئی آمنے سامنے ملاقات نہیں ہوئی۔

جاپانی وزارتِ خارجہ کا شمال مشرقی ایشیائی شعبہ جنوبی اور شمالی کوریا کے معاملات دیکھتا ہے۔ یہاں سے کوئی بھی اہلکار تبصرے کے لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھا۔ تاہم ایک سینئر سرکاری اہلکار نے کہا کہ آبے اور پارک گیون کے درمیان ہیگ میں ممکنہ ملاقات کے معاملے پر گیند اب جنوبی کوریا کے کورٹ میں ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.