سی شیفرڈ کے مہم جو وہیل شکار مخالف مشن کے بعد واپس پہنچ گئے

سڈنی: ماحول پسند زود فعال گروہ سی شیفرڈ نے بحرِ جنوبی میں اپنی تاریخ کی طویل ترین وہیل شکار مخالف مہم کے بعد خشکی پر واپس قدم رکھ دیا ہے۔ اس نے جاپانی وہیل شکاریوں کے ساتھ بلند سمندروں میں سالانہ مڈ بھیڑ کے دوران 750 سے زائد وہیلیں بچانے کا دعویٰ کیا۔

سی شیفرڈ کے جہاز باب بیکر اور اسٹیو اِروِن ہفتے کو ولنگٹن اور ہوبارٹ میں لنگر انداز ہو گئے۔ وہ 94 دن سمندر میں رہے۔ اس طرح گروپ نے جاپانی ہارپون بردار بیڑے کو ہراساں کرنے کی 10 ویں سالانہ مہم کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا۔

ماحول بچاؤ گروہ کے مطابق اس سیزن کے دوران جاپانیوں کو دو مرتبہ بے نقاب کیا گیا۔ وہ بحرِ جنوبی کے وہیلوں کے محفوظ علاقے میں سے مِنک والی وہیلوں کا غیر قانونی شکار کر رہے تھے۔

سی شیفرڈ کا اندازہ ہے کہ وہ بحرِ جنوبی کی نو پچھلی مہمات کے دوران 4500 وہیلوں کو ذبح ہونے سے بچا چکا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.