کوماموتو کے پارک میں جنگلی سور نے آدمی کو کاٹ کھایا

کوماموتو: اتوار کی سہ پہر کوماموتو کے ایک پارک میں 30 کے پیٹے میں ایک شخص کو جنگلی سور نے کاٹ کھایا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ ابتدائی سہ پہر کے وقت نیشی وارڈ کے ایشیگامیاما پارک میں پیش آیا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی، آدمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ راستے پر چل رہا تھا کہ اچانک جنگلی سور نے اس پر حملہ کر دیا۔ آدمی خود کو ہسپتال لے جانے کے قابل تھا اور وہاں اسے علاج معالجہ مہیا کیا گیا۔

پارک کے اہلکاروں کا کہنا ہے اس وقت پارک میں 200 کے قریب لوگ تھے تاہم کسی اور پر حملہ نہیں کیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.