ساگا: پولیس نے کہا کہ کاراتسو، صوبہ ساگا کے ایک اسٹیشن پر آدمی پلیٹ فارم سے گر پڑا اور ٹرین نے اس کے گھٹنے پر شدید ٹکر دے ماری۔
پولیس اور اسٹیشن اہلکاروں کے مطابق یہ آدمی منگل کو شام 10:30 بجے کے قریب پلیٹ فارم سے ٹریک پر گر پڑا۔ اسپورٹس نیپون کے مطابق اسے ایک خراب ٹرین نے ٹکر مار دی۔ ساگا کے اسٹیشن سے آخری ٹرین شام 9:40 پر روانہ ہوئی تھی۔ چنانچہ اس وقت پٹڑیوں پر لیٹے ہوئے آدمی کو دیکھنے والا وہاں کوئی نہیں تھا۔ آدمی جزوی طور پر ٹرین تلے تھا۔ ٹرین کے ڈرائیور نے بھی کہا کہ اس نے پٹڑیوں پر کسی کو لیٹے ہوئے نہیں دیکھا۔
پولیس نے کہا کہ یہ آدمی ایک 50 سالہ سرکاری ملازم ہے۔ چھ گھنٹوں بعد اسے ہوش آئی تو اس نے اپنے سیل فون سے 119 پر کال کی۔ پولیس نے کہا، اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔
جمعرات کو پولیس نے کہا کہ آدمی نے انہیں بتایا کہ وہ اس رات نشے میں تھا اور اسے پلیٹ فارم سے گرنا یاد نہیں۔