سابق ٹوکیو گورنر اینوسے کے خلاف فردِ جرم کا خلاصہ جمع کروا دیا گیا

ٹوکیو: ٹوکیو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس نے جمعے کو ٹوکیو کے سابق گورنر کے خلاف فوجداری الزامات کے تحت فردِ جرم کا خلاصہ جمع کروایا۔ ان پر عوامی انتخابی قانونی کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

67 سالہ اینوسے نے ایک برس قبل عہدہ سنبھالنے کے بعد دسمبر میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے طبی کاروبار سے وابستہ گروپ توکوشوکائی سے 50 ملین ین کا غیر اعلانیہ چندہ وصول کیا۔ اینوسے کئی ہفتوں تک سخت دباؤ میں رہے تھے۔ ان پر شبہ تھا کہ روپیہ رشوت کی حیثیت رکھتا تھا اور اس کا مقصد پالیسی پر نظر انداز ہونا تھا۔

اینوسے نے موقف اپنایا کہ یہ روپیہ قرض کی صورت میں ایک نجی معاملہ تھا اور سیاسی چندہ نہیں تھا۔ تاہم اس ہفتے کے اوائل میں انہوں نے تسلیم کیا کہ اس روپے کا سیاسی چندے کی صورت میں غلط مفہوم لیا جا سکتا تھا۔

روپے کی کہانی پچھلے ستمبر میں منظرِ عام پر آئی تھی جب مستغیثوں نے توکوشوکائی کے ٹوکیو ہیڈکوارٹرز پر چھاپہ مارا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے تاکیشی توکودا کے انتخابی عزائم کے لیے اپنے عملے کو ادائیگیاں کیں۔ تاکیشی اس دولتمند خاندان کے جانشینوں میں سے ایک ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.