حکومت نے نانکائی ٹرف پر زلزلے کی صورت میں اموات کم کرنے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے جاپان کی بحر الکاہل والی ساحلی پٹی کے ساتھ واقع نانکائی ٹرف پر آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد کم سے کم کرنے کے لیے نئے اقدامات تجویز کیے ہیں۔

نانکائی ٹرف کا ناہموار حصہ کانتو سے کیوشو تک کے 750 کلومیٹر میں پھیلا ہوا ہے۔ کیبنٹ آفس نے پیشن گوئی کی ہے کہ یہاں شدید زلزلے سے پیدا شدہ سونامی 30 صوبوں میں 320,000 افراد کو ہلاک کر سکتا ہے۔

کیبنٹ آفس کے مطابق، ایک ممکنہ صورتحال میں سونامی اوساکا کے شہری علاقے میں پہنچنے کے لیے قریباً 110 منٹ لے سکتا ہے اور اگر سونامی الرٹ کے 10 منٹ کے اندر انخلا شروع ہو جائے تو اموات کی تعداد 80 فیصد تک گھٹائی جا سکتی ہے۔

جاپان کے 47 صوبوں میں سے جاپانی حکومت نے 29 صوبوں کی 707 میونسپلٹیوں کو آفات کے تدارک کے پروگراموں کے لیے نامزد کیا ہے۔ یہاں تدارکی اقدامات ہونے چاہیئیں، مثلاً عمارات کو مزید مضبوط کرنا، تیز تر انتباہات، انخلاء کے مسودوں کو مشتہر کرنا اور پناہ گزین مراکز کی تعداد اور دیکھ بھال میں اضافہ کرنا۔

مزید برآں 14 صوبوں کی 139 میونسپلٹیوں میں پیدا شدہ سونامی سے شدید نقصان کا خدشہ ہے۔ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے انسدادی منصوبوں کو بہتر بنانے اور انخلائی پناہ گاہیں زیادہ اونچی جگہوں پر قائم کرنے کے اقدامات کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.