ٹوکیو کی عدالت نے ایم ٹی گاکس کی دیوالیہ پن کی تفتیش میں 9 مئی تک توسیع کر دی

ٹوکیو: بِٹ کائن ایکسچینج ایم ٹی گاکس کی ناکامی کے حوالے سے جاری ایک عدالتی تفتیش کی ڈیڈ لائن ناکام ہو گئی ہے۔ اور تعین نہیں کیا جا سکا کہ اسے دیوالیہ پن کے قوانین کے تحت بحال کیا جائے یا نہیں۔ کمپنی نے جمعے کو ایک بیان میں کہا، یہ تفتیش 9 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔

ٹوکیو کی ضلعی عدالت نے نوبوآکی کابایاشی کے لیے جمعے تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔ وہ ناگاشیما اوہنو اینڈ تسونےماتسو کے ایک شراکت دار ہیں اور انہیں تفتیش کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انہوں نے معلوم کرنا تھا کہ پچھلے ماہ دنیا کی سب سے بڑی بِٹ کائن ایکسچینج کے انہدام کی وجہ آخر کیا بنی تھی۔

عدالت میں جمع کروائی گئی پٹیشن کے مطابق، کوبایاشی نے توسیع کی درخواست میں حوالہ دیا کہ تفتیشی ایجنسیاں بھی ملوث ہو چکی ہیں اور ایم ٹی گاکس کی مالی صورتحال کی تصدیق کے لیے بھی کام کی ضرورت ہے۔ ایم ٹی گاکس نے بدھ کو کہا تھا کہ اس نے اندراجات اور دستاویزات ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس کو جمع کروائی ہیں۔ یہ دستاویزات اس کی سول بحالی کی درخواست کے ساتھ جمع کروائی گئیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.