800 ملین ین خوش قسمتی بڑھانے کے لیے خرچ کیے، واتانابے

ٹوکیو: چھوٹی اپوزیشن جماعت یور پارٹی کے سربراہ یوشیمی واتانابے نے جمعے کو اصرار کیا کہ غیر اعلان شدہ 800 ملین ین کا قرض انہوں نے ذاتی اشیاء پر خرچ کیا تھا۔ ان میں خوش قسمتی کے لیے بانس کا ایک ریک بھی شامل تھا۔

واتانابے نے نامہ نگاروں کو بتایا، “میں نے خالصتاً ذاتی مقاصد کے لیے روپیہ ادھار لیا تھا”۔

جاپانی قوانین کے مطابق تمام تر سیاسی چندوں کا ریکارڈ عوامی طور پر جاری ہونا چاہیئے۔

واتانابے نے کہا کہ “متفرق اشیاء” پر خرچ کرنے کے بعد اب یہ روپیہ ان کے پاس باقی نہیں رہا۔ ان اشیا میں ایک آرائشی “کومادے” بھی شامل تھا۔ کومادے بانس کا بنا ریک ہوتا ہے جو عقیدے کے مطابق اپنے مالک کے لیے خوش قسمتی لاتا ہے۔

تاہم اس دعوے پر میڈیا اور سیاسی رفقاء نے صرف حقارت بھری مسکراہٹ پر اکتفا کیا ہے۔

واتانابے کی قسمت جمعے کو ذرا کم تر درجے پر نظر آئی۔ ان کے مربی اور ڈی ایچ سی کے چئیرمین یوشیاکی یوشیدا نے جی جی پریس کو بتایا کہ ان کا دعویٰ درست نہیں ہے۔

یوشید انے ایجنسی ک وبتایا، “جو وہ کہہ رہے ہیں وہ درست نہیں”۔ “میرے پاس اب بھی ان کا وہ موبائل پیغام موجود ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں انتخابی مہم کے لیے روپے کی ضرورت ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.