آدمی ٹرین سے ٹکرا کر پلیٹ فارم پر کھڑے مسافروں سے جا ٹکرایا

اوساکا: منگل کی رات جے آر اوساکا لوپ لائن پر ایک آدمی ایک محدود ایکسپریس ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے کہا، ٹرین کے ساتھ ٹکر نے اسے واپس پلیٹ فارم پر پھینک مارا جس سے تین خواتین مسافر زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ جے آر بین تینچو اسٹیشن، اوساکا کے میناتو وارڈ میں شام 7 بجے کے قریب پیش آیا۔ فُوجی ٹی وی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ آدمی پلیٹ فارم کی کگر سے نیچے جھکا ہوا تھا۔ ٹرین کے ڈرائیور نے کہا کہ آدمی بظاہر ٹرین کے راستے پر گرتا یا چھلانگ لگاتا ہوا محسوس ہوا اور وہ بر وقت بریک نہ لگا سکا۔

پولیس نے کہا کہ آدمی 10 میٹر دور جا پڑا۔ اور پلیٹ فارم پر منتظر مسافروں کے ایک گروہ سے جا ٹکرایا۔

پولیس نے کہا، 24 سالہ شخص کی شناخت نہیں ہوئی۔ اسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے کہا، آدمی کی ٹکر کا نشانہ بننے والی تین خواتین مسافروں کی عمریں 21، 28 اور 44 برس تھیں اور انہیں معمولی زخم آئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.