نی گاتا سے 22 سالہ خاتون کی ہڈیاں اور باقیات برآمد

نی گاتا: شیباتا، صوبہ نی گاتا میں پولیس نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے پیر کو ایک جھنڈ سے ہڈیاں بنی باقیات برآمد کیں۔ انہیں ایک 22 سالہ خاتون کی باقیات کے طور پر شناخت کیا گیا ہے جو پچھلے نومبر سے لاپتہ تھی۔

پولیس کے مطابق، یہ ڈھانچہ پیر کو شام 5 بجے سے ذرا دیر قبل ایک 70 سالہ آدمی نے دریافت کیا۔ وہ پودے توڑنے کے لیے کھیت میں گیا ہوا تھا۔

ٹی وی آساہی نے پولیس کے حوالے سے خبر دی کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے انکشاف ہوا کہ ڈھانچہ نوزومی توکوناگا کا ہے۔ وہ ایک جزوقتی ملازمہ تھی اور 22 نومبر اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی۔ وہ قریب ہی ایک دوست کی طرف جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی اور لاپتہ ہو گئی۔

پولیس نے کہا کہ اس کی موت کی ٹھیک ٹھیک وجوہات اور تفصیلات ابھی تک نامعلوم ہیں۔ توکوناگا کی باقیات جہاں سے دریافت ہوئیں وہیں قریب ہی اس کا سیل فون اور ہینڈ بیگ بھی پڑے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.