ٹائی ٹینک میں بچنے والے ہوسونو کی یادداشتیں یوکوہاما میں نمائش پر رکھی جائیں گی

ٹوکیو: ماسابومی ہاسونو 1912 میں ڈوبنے والے جہاز ٹائی ٹینک میں بچنے والے اکلوتے جاپانی تھے۔ ان سے تعلق رکھنے والی یادداشتیں 19 اپریل سے یوکوہاما کے میناتو عجائب گھر میں ایک خصوصی نمائش پر رکھی جائیں گی۔

ہوسونو ہارومی ہوسونو کے دادا تھے۔ ہارومی ہوسونو کو ہیری ہوسونو بھی کہا جاتا ہے اور وہ بااثر ٹیکنو میوزک گروپ ییلو میجک آکسٹرا (وائے ایم او) کے ایک رکن ہیں۔ یہ نمائش “خزانوں کے مجموعے” کی خصوصی اشیاء میں سے ایک ہو گی۔ یہ خصوصی مجموعہ عجائب گھر کھلنے کے 25 برس کی یاد میں بنایا گیا ہے۔

عجائب گھر کے مرکزی صفحے پر اس نمائش کے بارے میں ایک اعلان نشر کیا گیا۔ اس کے ہمراہ ایک قدیم نظر آنے والی تصویر بھی موجود تھی۔

ہوسونو 1912 میں 22 برس کے تھے اور جاپانی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے لیے کام کر رہے تھے۔ وہ ریلوے نظام کی ترقی کے لیے یورپ میں تحقیق کر رہے تھے۔

ان کی یادداشتیں 18 مئی تک نمائش پر رہیں گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.