پاکستانی ڈاٹ جے پی کو خراج تحسین

جاپان میں اردو کی انٹر نیٹ سائیٹس کہـ لیں یا پاکستانی لوگوں کی انٹر نیٹ سائیٹ ـ

پچھلے دنوں انپر نیٹ پر سرفنگ میں ایک سائیٹ پاکستانی ڈاٹ جے پی نظر سے گزری هے ـ جس کا پہلا صفحه دیکھتے هی معلوم هوتا ہے که کسی مصروف بندے نے اپنے وقت ملنے پر هی اس کواپ ڈیٹ کرنے کا سوچ کر بنائی هے ـ

لیکن جی اس سائیٹ کا ڈائریکٹری والا منصوبه مجھےبهت هی اچھا لگا ہے ـ  یه سائیٹ جس پر اب یه تحریر پڑھ رهےهیں ـ روزنامه اخبار بھی اس نیت سے لانچ کیا گيا تھا که اردو سمجھنے والے لوگوں کو ایک جگه پر معلومات  دینے لینے کی جگه مہیا کی جائے ـ اور پاکستانی ڈاٹ جے پی  ، اس آئیڈیے کا بہترین استعمال هے ـ

یهان آپ جاپان مين پاکستانیوں کی کاروباری علمی اور دوسری سرگرمیوں کا ایک دیکارڈ دیکھ سکتے هیں ـ

نام نمود کی خواهش کم هی نطر آتی ہے اس ائیٹ کے بنانے والے یا اس سائیٹ کو کنٹرول کرنے والوں میں ـ

جهاں تک سائیٹ دیکھ کر احساس هوتا ہے وه هے اس سائیٹ کو  محمد انور میمن کاناگاوا اور ظاھر شاھ افریدی صاحب چلا رهے هیں ـ

آللّه ان کو جزا دے اور اس مثبت کام کو جاری رکھنے کی توفیق دے ـ

اس سائیٹ کو آپ یہان کلک کرکے دیکھ سکتےهیں ـ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.