افرادی قوت میں خواتین کی شرکت بڑھائی جائے، آئی ایم ایف کی سربراہ لیگارڈ کا جاپان پر زور

واشنگٹن: آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈ کا کہنا ہے کہ وہ جاپان کے ساتھ افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے طریقوں کا معاملہ اٹھائیں گی۔ وہ جاپان میں ساختی اصلاحات پر بھی واضح موقف سننے کی آرزو مند ہیں۔

لیگارڈ نے کہا کہ وہ وزیر خزانہ تارو آسو سے بات کریں گی۔

انہوں نے کہا، “میں خصوصاً محنت کی منڈی میں اصلاحات پر توجہ مرکوز کروں گی تاکہ جاپانی خواتین کی ملازمتی منڈی تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ چونکہ ہمارا یقین ہے کہ یہ ساختی اصلاح کا بہت اہم جزو ہے”۔

آبے نے افرادی قوت میں زنانہ شرکت میں اضافے کے لیے کوششوں پر توجہ دینے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ جاپان میں زنانہ افرادی قوت دیگر ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے میں کئی حوالوں سے پیچھے ہے۔ باوجودیکہ کہ جاپانی خواتین کے لیے اعلیٰ تعلیم اور صحت کے معیارات بہت اچھے ہیں۔

مطالعات سے نشاندہی ہوئی ہے کہ خواتین کی زیادہ شرکت جاپان کی معاشی شرح نمو بہتر بنانے کا ایک ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔ جاپانی معیشت پچھلے دو عشروں کے دوران زیادہ تر جمود کا شکار رہی ہے اور اس کی آبادی بھی تیزی سے عمر رسیدہ ہو رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.