اگلا گیس سلنڈر بم پولیس کوبن کو نشانہ بنائے گا، ساپّورو میں پولیس کو دھمکی

ساپّورو: ساپّورو میں پولیس نے اس ہفتے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک دھمکی آمیز رقعہ وصول کیا ہے۔ اس میں کہا گیا تھا کہ اگلے گیس سلنڈر دھماکے کا نشانہ پولیس کوبن ہو گا۔

جنوری سے اب تک گیس سلنڈروں کے پانچ پراسرار دھماکے ہو چکے ہیں۔ ہر واقعے میں گیس سلنڈر کیلوں اور چپٹے کیل بٹنوں سے بھرے ہوئے تھے۔ یہ دھماکے ساپّورو کے کیتا وارڈ میں ایک پولیس اسٹیشن کے 3 کلومیٹر کے دائرے میں پولیس اسٹیشنوں اور ایک تجارتی مرکز میں ہوئے۔

پولیس نے کہا کہ گیس سلنڈر عام قسم کے ہیں جو گشتی اسٹوو وغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں۔

ٹی بی ایس نے جمعے کو خبر دی کہ رقعے پولیس اسٹیشن اور دیگر عمارات میں چھوڑے گئے تھے۔ ان میں لکھا تھا: “اگلا نشانہ پولیس کوبن ہو گا”۔

پہلے حملے کے بعد سے پولیس کے مطابق چار خط مل چکے ہیں۔ ہر ایک میں اس سلسلہ وار جرم کی جانب اشارہ کیا گیا تھا۔ یہ رقعے کیتا وارڈ کے پولیس اسٹیشن اور ایک مقامی نیوز ایجنسی کے دفتر، ہر دو جگہ پر چھوڑے گئے۔

کیتا وارڈ میں مجموعی طور پر 24 پولیس باکس ہیں۔

ساپّورو کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کیس پر کام کرنے کے لیے 270 اہلکاروں کو متحرک کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.