متنازع پانیوں میں 3 چینی جہاز دیکھے گئے

ٹوکیو: جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ہفتے کو مشرقی بحیرہ چین میں ٹوکیو کے زیرِ کنٹرول جزائر کے متنازعہ پانیوں میں سے چینی کوسٹ گارڈ کے تین جہاز گزرے۔ ایشیا کے دو بڑوں کے درمیان تلخ علاقائی تنازع کے سلسلے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔

بیان کے مطابق، چین کے سرکاری جہاز جزائر سینکاکو کے 12 بحری میل کے علاقائی پانیوں میں صبح 9 بجے داخل ہوئے اور دو گھنٹے بعد روانہ ہوئے۔ چین انہیں دیاؤیو کہہ کر ان پر حق ملکیت جتاتا ہے۔

امریکی سیکرٹری دفاع چک ہیگل نے پچھلے ہفتے اپنے جاپانی ہم منصب ایتسونوری اونودیرا کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے جاپان یا دیگر ممالک کے ساتھ علاقائی تنازعات حل کرنے کے لیے یکطرفہ اقدام پر چین کو خبردار کیا تھا۔

چین نے وزیرِ دفاع نے اپنے ملک کے دعوے کا دفاع کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ بیجنگ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ جزائری تنازعات پر “مسائل کھڑے کرنے” کے لیے پہل اقدام نہیں کرے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.