ٹوکیو میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے 2 بچوں پر حملہ

ٹوکیو: دو الگ الگ واقعات میں ایک نامعلوم شخص نے دو کم عمر بچوں پر حملہ کیا۔ بچے جمعے کی سہ پہر ٹوکیو کے ناکانو وارڈ میں اسکول سے پیدل گھر واپس جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق، پہلا واقعہ 3:30 بجے سہ پہر یایوئیکو میں پیش آیا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ 9 سالہ بچہ سڑک کے ساتھ ساتھ پیدل اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا۔ تبھی ایک آدمی اس کے پیچھے سے آیا اور اس کے سر پر ضرب لگا کر بھاگ نکلا۔ پہلے حملے کے دس منٹ بعد 300 میٹر کی دوری پر ایک 9 سالہ بچی کے سر پر بھی پیچھے سے ایسے ہی ضرب لگائی گئی۔

پولیس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسکول کے دیگر طلباء نے اس حملے کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ یہ وہی شخص تھا۔

پولیس نے کہا کہ دونوں بچوں میں سے کسی کو سخت چوٹ نہیں آئی۔

کہا جا رہا ہے کہ حملہ آور کے بال چھوٹے تھے، قد قریباً 180 سینٹی میٹر اور عمر 30 کے پیٹے میں تھی۔ وہ سبز جیکٹ اور جینز پہنے ہوئے تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.