نیکّو میں تائیوانی سیاح غصیلے ہرن کے ہاتھوں زخمی

ٹوکیو: جاپان کے معروف ترین سیاحتی مراکز میں سے ایک کو جانے والے افراد کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ محتاط رہیں۔ قبل ازیں دو تائیوانی سیاحوں کو ایک غصیلے جنگلی ہرن نے زخمی کر دیا تھا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے پیر کو بتایا، دونوں سیاح خواتین تھیں جن کی عمریں 54 سال تھیں۔ اتوار کی صبح نیکّو میں اسٹیشن کے نزدیک ایک جانور نے انہیں چونکا دیا اور وہ گر پڑیں۔ یہ علاقہ اپنے تاریخی مندروں کے لیے بھی معروف ہے۔

ترجمان نے کہا، یہ جانور پہلے ٹکر بنا کر ان کی جانب دوڑا اس کے بعد ایک قریبی دوکان میں جا گھسا۔ وہاں اس نے درجنوں بوتلیں توڑ دیں اور پھر قریبی درختوں میں فرار ہو گیا۔

اس نے کہا، “سیاحتی سیزن جلد ہی اپنے عروج پر ہو گا”۔ اس نے اضافہ کیا: “ہم اطلاع پہنچانا چاہتے تھے اور لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتے تھے کہ کیا ہوا”۔

نیکوّ اور اس کے ہمراہ دارالحکومت ٹوکیو اور کیوتو کا قدیم شہر، یہ سب جاپان میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے مقبول ترین مقامات ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.