جاپان ٹی پی پی پر مزید مذاکرات کے لیے آماری کے دورہ امریکہ کا انتظام کر رہا ہے

ٹوکیو: چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے کہا، جاپانی حکومت وزیر معیشت آکیرا آماری کے لیے امریکہ کے ایک دورے کا بندوبست کر رہی ہے۔ وہ اس ہفتے تجارتی بات چیت کے لیے وہاں جائیں گے تاکہ ایک دو طرفہ معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کی جا سکے۔ یہ معاہدہ ایک وسیع تر علاقائی تجارتی معاہدے کے لیے اشد ضروری سمجھا جا رہا ہے۔

امریکی تجارتی نمائندے مائیکل فورمین اور آماری نے جمعرات کو دو طرفہ معاہدے پر دو روزہ زوردار بات چیت کا اختتام کیا تھا۔ یہ امریکی قیادت میں قائم ہونے والے ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ (ٹی پی پی) کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں فریقین نے کہا تھا کہ پیش رفت کی گئی ہے تاہم بڑے بڑے خلا اب بھی باقی تھے۔

توقع ہے کہ دونوں نمائندے جمعرات کو واشنگٹن میں دوبارہ ملاقات کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.