جاپان نے وزیرِ خارجہ کا دورہ روس ملتوی کر دیا

ٹوکیو: وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو کہا، جاپان نے وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا کا دورہ روس موخر کر دیا ہے۔ یہ دورہ اس ماہ کے اواخر میں ہونا تھا۔ یاد رہے کہ یوکرائن کے ایک مشرقی شہر میں خونریزی سے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات پر ناکامی کے سائے پڑے ہیں۔

جاپانی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ دورہ شیڈیول کے مسائل کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔ صدر باراک اوباما 23 تا 25 اپریل جاپان آ رہے ہیں۔ جاپانی وزیرِ اعظم شینزو آبے کے ساتھ ان کی سربراہ ملاقات میں یوکرائن کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کی توقع ہے۔

جاپان نے امیر ممالک کے گروہ گروپ آف سیون (جی 7) کے دیگر ممبران کے ساتھ مل کر یوکرائن کے جنوبی علاقے کریمیا کو ساتھ ملانے پر روس پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ جاپان کو یہ خطرہ بھی تھا کہ کمزور ردعمل سے چین کو شہ ملے گی اور وہ مشرقی بحیرہ چین میں متنازعہ ننھے جزائر پر فوجی کاروائی کر سکتا ہے۔ ان جزائر پر جاپان کا کنٹرول اور دعویٰ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.