جاپان دور دراز کے مغربی جزیرے پر 100 فوجی، ریڈار بھیجے گا

ٹوکیو: جاپان سیلف ڈیفنس فورس کے 100 جوان اور ریڈار اپنے مغربی ترین جزیرے پر بھیج رہا ہے۔ یہ ایک استوائی جزیرہ ہے جو تائیوان کے قریب واقع ہے۔ یہ پیش رفت ممکنہ طور پر چین کو ناراض کر سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ ایشیا کی سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تعلقات پہلے ہی قریبی جزائر پر تنازعے کی وجہ سے کشیدہ ہیں۔ ان جزائر پر دونوں فریقین کا دعویٰ ہے۔

وزیرِ دفاع ایتسونوری اونودیرا ہفتے کو یوناگونی پر ایک فوجی نگران اسٹیشن کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ جزیرہ 1500 لوگوں کا گھر ہے اور جاپان کے زیرِ قبضہ متنازعہ جزائر سے 150 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ ان جزائر پر چین بھی دعویٰ کرتا ہے۔

یہ جزیرہ جاپان کے مرکزی جزائر کی نسبت چین کے زیادہ قریب ہے۔ اس پر ریڈار اسٹیشن قائم کرنے سے چینی مین لینڈ کی نگرانی کی جاپانی صلاحیت بہتر ہو سکتی ہے۔ اور وہ متنازعہ ٹاپوؤں پر چینی جہازوں اور طیاروں کی نقل حرکت پر بھی نظر رکھ سکتا ہے۔ یہ جزائر جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤیو کہلاتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.