حکومت وہیلنگ پروگرام ‘ری ڈیزائن’ کرے، قانون سازوں کا مطالبہ

ٹوکیو: جاپانی قانون سازوں نے بدھ کو حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے تحقیقی وہیلنگ پروگرام کو دوبارہ ڈیزائن کرے تاکہ عالمی عدالت کے فیصلے کو ساقط کیا جا سکے۔ عدالت نے اس شکار کو سائنس کے بھیس میں تجارتی سرگرمی قرار دیا تھا۔

اراکینِ پارلیمان نے مزید مطالبہ کیا کہ حکومت انٹارکٹکا کے بین شدہ وہیلنگ پروگرام کے لیے تیزی سے نیا منصوبہ بنائے۔ اور نئے پروگرام کے لیے تیاری کرنے کے ساتھ ساتھ “پہلے کی طرح مناسب طور پر” تحقیق کی ضمنی پیداوار –وہیل کا گوشت– تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کرے۔

ٹوکیو مزید غور کر رہا ہے کہ اسے جنوب مغربی بحر الکاہل میں اپنے تحقیقی وہیل شکار پروگرام کو آگے بڑھانا چاہیئے یا نہیں۔ اس کے لیے بحری بیڑہ ابتدائی طور پر اس ماہ کے اواخر میں روانہ ہونا طے ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.