سونی کے پلے اسٹیشن 4 کی فروخت 70 لاکھ کا ہندسہ پار کر گئی

ٹوکیو: سونی کا کہنا ہے کہ اس نے دنیا بھر میں اپنے پلے اسٹیشن 4 کے ستر لاکھ یونٹ فروخت کر لیے ہیں۔ یہ کنسول پچھلے برس جاری ہوا تھا۔ سونی نے اعتراف کیا کہ وہ طلب کے مطابق تیزی سے پیداوار نہیں کر سکا۔ یہ رجحان جاپانی صارفی الیکٹرونکس کے دیو کے لیے ایک خیر مقدمی تبدیلی ہے۔

سونی کمپیوٹر انٹرٹینمنٹ انکارپوریشن کے صدر اور گروپ سی ای او اینڈریو ہاؤس نے ایک بیان میں کہا، “پی ایس 4 کے لیے عالمی برادری کی جانب سے ردعمل انتہائی زبردست رہا ہے۔ اور ہم حقیقتاً عاجز ہیں کہ گیمرز نے پی ایس 4 کو اپنا اگلا منتخب گیم کنسول پسند کیا ہے”۔

انہوں نے کہا، “پی ایس 4 کا سفر ابھی شروع ہوا ہے۔ اگرچہ ہم دنیا بھر میں مضبوط طلب کو پورا کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں پھر بھی ہم اپنے صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مستحکم ارادے کے ساتھ میدان میں ہیں”۔

بیان کے مطابق، کنسول کے لیے سافٹویر کی فروخت بھی مضبوط رہی ہے۔ 13 اپریل، 2014 تک دنیا بھر کے ریٹیل اسٹورز اور پلے اسٹیشن اسٹور کے ڈاؤنلوڈز کے ذریعے گیمز کی دو کروڑ پانچ لاکھ سے زائد نقول فروخت کی جا چکی تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.