کھازو نیٹسورس: جاپان کا پہلا بے نام کارگو وهیکل جمعے کے روز خلا میں انٹرنیشنل سپیس اسٹیشن سے پرزھ جات اور دوسری اشیاء کی ترسیل کے لیے منسلک هو گیا هے ـ
کھاگو شیما کے اسپیس سنٹر سے چھوڑا جانے والا یه وهیکل انٹرنیشل سپیس سنٹر سے دس میٹر کی دوری تک کامیابی سے پہنچ گیا جہاں سے اس کو ایک روبوٹ نما بازو سے کھینچ کر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے جوڑ دیا گیا ـ ایح ٹی وی کہـ کر پکاری جانے والی اس گاڑی کے کامیابی سے آئی ایس ایس سے جڑ جانے سے کامیابی کی نئی راهیں کھلیں گی ، جو که جاپان کی انڈسٹری کو خلا میں ٹرانسپورٹ کے کام میں یورپ اور روس کے برابر کھڑا کردے گی ـجاپان ٢٠١٥ تک ایسے سات راکٹ لانچ کرے گا جو که هر سال ایک راکٹ کی اوسط بنتی ہے ـ