دو سہیلیوں کی اکٹھی خود کشی ،۔ وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا

نیٹ سوسز ایتا کورا:  ٹوکیو شینا گاوا  کی دو سہیلیوں نے  ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کر لی ،۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  ٹرین کے سامنے کودتے وقت ان دونوں  سہیلیوں نے بانہوں میں بانہیں ڈالی ہوئی تھیں ،۔
اجتماعی خود کشی کا یہ واقعہ توکیو کے  اے بارا اسٹیشن پر شام سات بج کر بیس منٹ پر پیش آیا۔
دونوں لڑکیاں جن کی عمر  تیرہ تیرہ سال ہے ، شینا گاوا کے ایک مڈل سکول میں کلاس فیلو تھیں ،۔
ان کے سکول بیگ پلیٹ فارم سے ملے ہیں ۔ جن کے ساتھ  رقعہ بھی لکھا ملا ، ، رقعے کے مطابق   پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خود کشی کا کیس ہے  ۔
دونوں سہیلیاں اس دن معمول کے مطابق اسکول  گئیں تھیں جہاں سکول کے بعد  شام چھ بجے تک اپنے کلب میں بھی   معمول کے مطابق ایکٹوٹی میں حصہ لیا ۔ سکول کے بعد  ٹرین کے سامنے کود کر جان دیتے وقت دونوں لڑکیاں سکول یونیفارم میں تھیں ،۔
اس خود کشی کیس کی وجہ سے ٹرین کا نظام کوئی دو گھنٹے معطل رہا ، جس میں کوئی سولہ ہزار لوگوں کو کوفت اٹھانی پڑی  ۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.