ہائی وے پر سپیڈ لمٹ میں اضافہ ،120 کلو میٹر پر آور ،۔

ہائی وے پر سپیڈ لمٹ میں اضافہ ،120 کلو میٹر پر آور ،۔

نیٹ سورسز کازو : ایک اخباری اطلاع کے مطابق ، توہوکو ایکسپریس ہائی وے اور شین تو مے ہائی وے پر سپیڈ لمٹ میں تجرباتی طور پر اضافہ کیا گیا ہے ،۔

جمعے کے روز سے شین تومے ہائی وے پر شین شیزواوکا اور موری کاکے گاوا انٹر چینج کے درمیان ڈرائیور اپنی کاڑی کو حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلا سکیں گے ،۔

شئن  شیزوکا پر حد رفتار کے سائین پر 120 کا ہندسہ نظر آنے لگا ہے ،۔

اسی طرح تو ہوکو ایکسپریس ہائی وے پر ای واتے پرفیکچر میں ھاناماکی مینامی سے لے کر موری اوکا می نامی کے درمیان کے 27 کلو میٹر ایریا میں بھی  جمعے کے روز سے سپیڈ لمٹ 120 کلو میڑ کر دی گئی ہے ،۔

یادرہے

جاپان میں لوکل سڑکوں پر جہان سپیڈ لمٹ نہ لکھی ہو وہاں حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹا ہوتی ہے

اور ہائی وے پر جہاں حد رفتار کا سائین نہ ہو وہاں حد رفتار 80 کلو میٹر ہوتی ہے ،۔

ٹریفک پولیس کے اہلکار بیس کلو میٹر اور ہونے تک گنجائش دے سکتے ہیں

لیکن اکیس کلو میٹر اور ہونے پر ہر حال میں جرمانہ کی ٹکٹ ایشو ہو جاتی ہے ۔ْ

مستقبل قریب میں ایکسپریس روڈز پر  حد رفتار 120 کلو میٹر مقرر ہو سکتی ہے ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.