جاپان متعلق آگاہی کے سلسلے میں ایک پوسٹ ۔
جاپانی کوبتسشو کے متعلق
جاپان میں کام کرنے کے لئے خرید فروخت کرنے کے لئے ہر بندے کو خود کو پولیس کے پاس رجسٹر کروانا ہوتا ہے ،۔
اس رجسٹر کو کوب تسشو کہتے ہیں ،۔
اس پرمیشن کا ایک نمبر ہوتا ہے جس کی ایکسپائیری ڈیٹ نہیں ہوتی ہے ،۔
جاپان میں اب تک یہ نمبر کروڑوں کی تعداد میں ایشو ہو چکے ہیں ،۔
جاپان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ۳۱ مارچ دوہزار بیس تک ایسے کوب تسشو جو ایکٹو ہیں ان کا تعین کیا جا سکے ،۔
کچھ لوگ جو مر چکے ہیں ، جو لوگ کام چھوڑ چکے ہیں یا کہ وہ بوڑھے لوگ جو اب کوب تشو استعمال نہیں کر رہے ،۔
ایسے لوگوں کے کوب تسشو کو منسوخ کرنے کے لئے ،۔
پولیس نے یہ طریقہ کار اختیار کیا ہے کہ
جو لوگ ایکٹو کوب تسشو ہولڈر ہیں وہ اپنے متعلق پولیس میں اطلاع کریں ،۔
جہان جس پولیس اسٹیشن سے کوب تسشو بنوایا تھا یعنی کہ جہان کا اپ کا ایڈریس ہے ، وہاں کے پولیس اسٹیشن جا کر ایک فارم بھر کر ان کو دے دیں ،۔
تاکہ پولیس کے ریکارڈ میں اپ کا کوب تسشو ایکٹو رہے ،۔
جو لوگ اکتیس مارچ تک پولیس میں اطلاع نہیں کرتے ، ایسے لوگون کے متعلق یہ فرض کر کے کہ یہ لوگ اب مر چکے ہیں یا پھر بزنس نے نکل چکے ہیں ، ان کا ریکارڈ تلف کر دیا جائے گا ،۔
اکتیس مارچ کے بعد اگر اپ جاتے ہیں تو اس طرح ہی ہو گا کہ جیسے اپ نیا کوب تسشو بنوانے گئے ہیں ، جس کی ریکوائیرمنٹ ہو گی اور ماضی کے مقابلے میں مشکل ہوں گی ،۔
اس لئے کوشش کریں کہ اکتیس مارچ سے پہلے اپنے متعلق پولیس اسٹیشن میں اطلاع کر دیں ،۔
خاور کھوکھر
اس پوسٹ کو شئیر کریں تاکہ سب تک اطلاع پہنچ سکے ۔