نیٹ سورس:کیوشو الیکٹرک کمپنی کے اپنے گینکائی نیو کلئر پاور پلانٹ کے تین نمبر پلانٹ میں موکس کہلوانے والے فیول کی بھرائی شروع کردی هے ، یه فیول پلوٹونیم اور یورینم کو ملانے سے بنتا ہے جمعرات کو شروع هونے والی اس فیول بھرائی سو گینکائی کا یه پاور پلانٹ جاپان کا موکس کے استعمال کرنے والا پہلا پلانٹ هو گا
فیول لوڈنگ کا یه کام پانچ دن لے گا جس کے بعد جمعے کے روز پلانٹ کو میڈیا کے لوگوں کو لیے کھولا جائے گا ، کمپنی ترجمان کے مطابق موکس فیول سے یه پلانٹ نومبر کے شروع میں کام شروع کردے گا
اور عمومی آؤٹ پٹ اسی سال کے دسمبر کے پہلے دنوں میں چالو هو جائے گی
یه فیول ایک تالاب میں زیر آب سٹور کیا جائے گا جو که پاور پلانٹ کے اندر هی تیار کیا گیا ہے اس فیول لوڈنگ کے لیو ایک خاص قسم کی کرین استعمال کی جائے گی جو که اسی کام کے لیے تیار کی گئی هے
شیکوک الیکٹرک پاور کمپنی اور چیوب الیکٹرک پاور کمپنی بھی اس کے بعد موکس فیول سے2010تک اور اس کے بعد آپنے نیوکلئر پاور پلانٹ چلانے کا ارادھ رکھتیں هیں ،