نیٹ سورس ؛ جسٹس منسٹر کے ای کو چيبا صاحبہ نےمنگل کے روز ایک کانفرنس میں بتایا هے که ان کا محکمه ایک درجن کے قریب نئے ایڈوائزر جنوری میں اپوائنٹ کر رهے هیں اور اپریل میں ان کی تعداد قریباً دگنا کردی جائے گی ، جن کا اکم ریفوجی لوگوں کو مشاورت دینا هو گا ، انہوں نے یه بات معول کی ایک کانفرنس میں کہی ہے
انہوں نے کہا میں کام کی رفتار کو بڑھانے کے لیے ایڈووائزرز کی تعدا بڑھا رہی هوں
اس وقت ایک رفیوجی کیس کو اپنے منطقی انجام تک پہنچنےمیں دو سال سے زیادھ عرصہ لیتا ہے
عرصے سے التوا کا شکار کیسوں کی نپٹانے کے لیے اس قسم کے کونسلر لوگ ایآگریشن قوانین کے تحت سیاسی پناھ کے خواہش مند لوگوں کے کیس کو دیکھتے هیں که ان کے کیس کو داخل کیا جاسکتا ہے که نہیں
مینمار (برما) سے تعلق رکھنے والے سیاسی پناھ کے درخواست گزاروں کی تعدا د بہت ہے جو که وہاں کی ملٹری حکومت کے ستائے هوئے هیں