نیٹ سورس : تھوچی گی کین کے شہر اوتسنومیا ميں ایک 23 ساله لڑکی جو که ایک ٹیکنیکل سکول کی طالبه ہے اس نے یہاں روٹ نمبر 293 پر ایک اسی ساله خاتون شیگو آمی کو کار سے ٹکر مار دی جس سے شیگے اس گاڑی کے بونٹ پر لدھ گئی اس کا سر ٹوٹی هوئی سکرین میں پھنس گیا ، گاڑی کی ڈرائیور ساتو مچیکو سکرین میں سر پھنسی بونٹ پر لدھی لاش کے ساتھ گاڑی بگھاتے هوئے سات کلومیٹر کا سفر طے کرکے اپنے گھر کی پارکنگ تک گاڑی نهیں روکی ـ
ساتو نے اپنے ایک دوست کو فون کرکے یه بات بتائی جس دوست نے پولیس کو اطلاع کی ، جب پولیس وقوعه پر پہنچی تو لاش ابھی بھی گاڑی کے بونٹ پر لدھی هوئی تھی ـ
ایمبولینس کے انے پر شیگے کی موت کی تصدیق هو گئی ـ
ساتو نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ، اس کا کہنا ہے که وھ اچانک حادثے سے حواس میں نہیں رهی تھی که کیا کرے اور کیا ناں کرے